ملک بھر کے 1300 ریلوے اسٹیشنوں کو عالمی معیار کا بنایاجا رہاہے:وزیر ریلوے اشنوی ویشنو

تاثیر،۲ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

یہ ریلوے اسٹیشن ثقافتی وراثت اور مارڈرن فن تعمیر کے عمدہ نمونے ہوں گے

گورکھپور 2،جنوری 2024؛مرکزی وزیر برائے ریلوے اشنوی ویشنو نے اپنے 29دسمبر،2023 کو گورکھپور ،بستی اور اجودھیا دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک بھر میں 1300 ریلوے اسٹیشنوں کی تجدیدکاری اور عالمی معیار کا بنایاجا رہا ہے،جس میں اُتر پردیش کے 156 اسٹیشن شامل ہیں۔ اسی سمت میں جناب وزیر اعظم نے گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے ترقیاتِ نو کی بنیاد رکھی تھی،اس کا کام تیزی سے کرنے کلئے ایجنسی فائنل کر لی گئی ہے۔ سال نو میں اس کا کام شروع ہو جائےگا۔ یہ ریلوے اسٹیشن ثقافتی وراثت اور مارڈرن فن تعمیر کا عمدہ نمونہ ہوگا،جس میں مسافروں کیلئے عالمی معیار کے سہولیات ہوں گے۔ شمال مشرقی ریلوے مسافر مین ریلوے ہیں، جو اپنے صارفین کو بہتر سفر کی سہولت دستیاب کرانے کیلئے پوری طرح سے کوشاں ہیں۔ اس لیے بنیادی ڈھانچہ کو آسان ترقی یافتہ کیاجا رہاہے۔ اسی ترتیب میں گورکھپور جنکشن اسٹیشن کو بھی دوبارہ ترقی دی جا رہی ہے اور اسے ورلڈ کلاس بنایاجائےگا۔ معلوم ہو کہ 07 جولائی، 2023 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے گورکھپور جنکشن اسٹیشن کے تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ گورکھپور جنکشن اسٹیشن کا نیا ڈیویژن اپرو اور ڈجیٹل پروجیکٹ رپورٹ(ڈی پی آر) بھی تیار ہو گیا ہے۔ اور اس اسٹیشن کی تعمیر نو کی لاگت 498 کروڑ روپئے ہے۔ گورکھپور جنکشن اسٹیشن کی تعمیر آمدہ 50 سالوں کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھ کر کیاجائےگا۔ اس وقت گورکھپور جنکشن اسٹیشن پر مسافروں کی آمدورفت تقریباً 1,68,000فی دن ہوگا۔

15،جنوری 1885 کو سونپور میں منکا پور تک میٹر گیز ریل لائن کی تعمیر کے ساتھ ہی گورکھپور ریلوے اسٹیشن کا وجود عمل میں آیا۔ سال 1886 میں گورکھپور سے اُسکا بازار لائن کی تعمیر کےساتھ ہی گورکھپور جنکشن بنا۔ سال 1981 میں چھپرا سے ملہور تک کا غیر معمولی تبدیلی ہوئی اور گورکھپور جنکشن بڑی لائن کے توسط سے ملک کی دیگر شہروں سے منسلک ہوئی۔ سال 2004 میں یہاں دوہری کرن کا کام اختتام پذیر ہوا۔ وقت کےساتھ گورکھپور جنکشن اسٹیشن پر گاڑیوں اور پلیٹ فارموں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اسٹیشن کے یارڈ ری ماڈلنگ کا کام ناگزیر ہو گیا۔ گورکھپور جنکشن اسٹیشن کے یارڈ ری ماڈلنگ کے ساتھ گورکھپور جنکشن اسٹیشن کا پلیٹ فارم دنیا کا سب سے لمبا پلیٹ فارم بنا تھا۔ موجودہ وقت میں گورکھپور جنکشن اسٹیشن پر کل 10 پلیٹ فارم ہیں۔ یہ اسٹیشن گورکھپور ضلع کی لگ بھگ 44.5لاکھ کی آبادی سمیت نزدیک کے اضلاع اور نیپال علاقہ کے لوگوں کو بھی اپنی خدمات دے رہا ہے اور روزانہ لگ بھگ 93,000مسافروں کی آمدو رفت ہوتی ہے۔ اس اسٹیشن سے روزانہ 91 جوڑی مسافر ٹرینیں سبھی اہم شہروں اور نگروں کے لیے چلائی جاتی ہیں۔اسٹیشن کے تعمیر نو کا مجوزہ ماڈل کی اہم اہم خصوصیات گورکھپور جنکشن اسٹیشن کے تعمیر نو ماڈل میں مقامی ثقافتی وراثت اور فن ثقافت کو شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گورکھپور جنکشن اسٹیشن کے ڈیویژائن میں مقامی ثقافت کی جھلک دکھ رہی ہے۔ اسٹیشن کو سٹی سینٹرکے طور پر تیار کیاجائےگا۔ فی الحال مین اسٹیشن عمارت کی تعمیر 5,855مربع میٹر میں اور دوسرا داخلی دروازہ کی تعمیر 720 مربع میٹر میں کیا گیا ہے۔
مذکورہ اطلاع آج ایک پریس ریلیز کےذریعہ چیف رابطہ عامہ افسر شمال مشرقی ریلوے پنکج کمار سنگھ نے دی ہے۔