تاثیر،۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، یکم جنوری:۔ منی پور کے شورش زدہ اضلاع میں سیکورٹی فورسز غیر قانونی آتشیں اسلحہ کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔ خاص طور پر سیکورٹی فورسز نے امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، ٹینگوپال اور بشنو پور اضلاع میں مختلف مقامات پرمہم چلائی ۔
آسام رائفلز اور منی پور پولیس نے بشنو پور اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں گولہ بارود قبضے میں لے لیا جس میں ایک ایم 16 رائفل، ایک ایم 16 رائفل میگزین، 5.56 ایم ایم کی آٹھ زندہ گولیاں، ایک دیسی 9 ایم ایم پستول مع میگزین، 11 ہینڈ گرنیڈ، 9 ٹیوب لانچر شامل ہیں۔

