منی پور میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

تاثیر،۱۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 11 جنوری : تشدد سے متاثرہ منی پور میں سیکورٹی فورسز کی چھاپہ مارمہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں آسام رائفلز اور منی پور پولیس کے ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ریاست کے مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
منی پور پولیس نے آج کہا کہ ریاست کے امپھال ویسٹ، کاکچنگ، بشنو پور، تھوبل، امپھال ایسٹ اور چوراچاند پور اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ تلاشی مہم اور علاقے پر غلبہ حاصل کیا گیا۔مہم کے دوران میگزین کے ساتھ ایک کاربائن، میگزین کے ساتھ ایک دیسی ساختہ 9 ایم ایم پستول، پانچ سنگل بیرل گن، ایک آنسو گیس گن، آٹھ ایچ ای 36 ہینڈ گرنیڈ، 26 ربڑ کی گولیاں، ایک ایس ایل آر میگزین، آنسو گیس کے چھ گولے، 5.56 ایم ایم کی چار راونڈ گولیاں، 9 ایم ایم گولیوں کے چار راونڈ، پوائنٹ 30 ایم ایم گولیوں کے 20 راونڈ، ایم ون کاربائن، گولہ بارود اور پانچ پمپ گنیں ضلع چورا چاند پور سے برآمد کی گئیں۔
جبکہ ایک ناکارہ اے کے -56 رائفل، ایک دیسی ساختہ پمپپ، پانچ دیسی ساختہ شاٹ گن، چار نمبر کے 36 دستی بم، 5.56 ایم ایم گولیوں کے پندرہ راؤنڈ، اے کے 56 گولیوں کے 11 راونڈ، چار بی پی پاوچ، ایک ناکارہ 9 ایم ایم پستول، ایک دیسی ساختہ .303 رائفل، ایک دیسی ساختہ مورٹار، پانچ دیسی ساختہ بم، چار آئی ای ڈی، بم بنانے کے لیے 62 دھاتی ٹکڑے، دوایم 16 میگزین، ایک چاقو، شاٹ گن کی گولیوں کے سات راؤنڈ، ایک موٹرولا سیٹ، ایک پنسل سیل چارجر، ایک اے کے 47 میگزین، ایک 9 ایم ایم میگزین اور ایک دیسی ساختہ .303 میگزین ضلع ٹینگنوپل سے برآمد کیا گیا۔