تاثیر،۱۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 11 جنوری : منی پور میں تھرمل پاور اسٹیشن سے بڑے پیمانے پر تیل کے اخراج کی وجہ سے افراتفری مچ گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے فوری کارروائی کے حکم کے بعد اس سے متعلق تمام سرکاری ایجنسیوں نے لیکیج کو روکنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایندھن کا یہ رساو امپھال مغربی ضلع کے لیماکھونگ تھرمل پاور اسٹیشن سے ہو رہا ہے۔ بدھ کی رات شروع ہونے والا رساو اب تک جاری ہے۔ لیکیج کی وجہ سے قریبی آبی ذخائر آلودہ ہو رہے ہیں۔ منی پور حکومت نے لیکج کی اطلاع ملنے کے بعد رات کو ہی تمام متعلقہ محکموں سے میں فوری کارروائی کرنے کے لئے کہا۔
یہ ایندھن امپھال وادی سے گزرنے والی ندیوں میں بھی گرنے کی اطلاع ہے۔ اس کی وجہ سے کانٹوسابل، سیکمائی وغیرہ سے گزرنے والے پانی کی ندیوں میں تیل پھیل گیا ہے۔ ایندھن اروئی سیمبا،لوئی تانگ، کامینگ، کھوکھل وغیرہ علاقوں سے گزرتی ہوکر امفال میں آکر ملنے والی ندی میں مل رہا ہے۔ آبادی کی ایک بڑی تعداد اس دریا کے پانی پر منحصر ہے۔
منی پور کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر لیشانگ تھیم سوسیندرو میتیئی اور وزیر جنگلات تھونگم وشواجیت سنگھ رات گئے موقع پر پہنچے اور رساو کو روکنے کا کام شروع کیا۔ امپھال مغربی ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو اس کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

