تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 19 جنوری : منی پور کے بشنو پور ضلع کے ننگتھوکھون کھا کھناؤ علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے چار شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ منی پور پولیس کی طرف سے آج دی گئی رسمی اطلاع کے مطابق یہ قتل کل رات کیا گیا ۔ کل رات ان چاروں لاشوں کی برآمدگی کے بعد سیکورٹی فورسز نے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
دریں اثنا، منی پور پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، کآنگ چوپ چنگکھونگ کے قریب بنکر ہلز سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ جمعرات کی رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شخص کی موت ہو سکتی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کل منی پور کے سیکورٹی ایڈوائزر کلدیپ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کوکی عسکریت پسند مقامی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔