تاثیر،۲۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 27 جنوری : منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کارروائیاں کیں۔مہم کے دوران تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر 305 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے آج بتایا کہ ضروری اشیا کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 2 پر 149 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 136 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔