نئے سال کی پہلی بڑی خوشی، کمرشیل گیس سلنڈر سستا ہوا

نئے سال کی پہلی بڑی خوشی، کمرشیل گیس سلنڈر سستا ہوا

نئی دہلی، یکم جنوری :۔ نئے سال 2024 کے پہلے دن کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ بڑی راحت دیتے ہوئے پبلک سیکٹر آئل اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 1.50 روپے سے 4.50 روپے کی کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (پیر) سے ہو گیا ہے۔
انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کی ویب سائٹ کے مطابق، اب دارالحکومت دہلی میں 19 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت 1.50 روپے کم ہو کر 1755.50 روپے ہو گئی ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 1.50 روپے سستی ہو کر 1708.50 روپے ہو گئی ہے۔ چنئی میں اس کی قیمت 4.50 روپے کم ہو کر 1924.50 روپے ہو گئی ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت میں 50 پیسے کے معمولی اضافے کے ساتھ 1869 روپے ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر 2023 کو تیل کمپنیوں نے 19 کلو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 39.50 روپے کی کمی کی تھی۔ تاہم 14.2 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ فی الحال یہ دہلی میں 903 روپے میں دستیاب ہے۔