نپور کو ٹرول کرنے والوں پر مسز شیکھر کو غصہ آگیا

تاثیر،۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ نپور شیکھر سے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔ نپور فٹنس ٹرینر ہیں اور اپنی شادی میں دوستوں کے ساتھ میراتھن دوڑ کر شریک ہو ئے ۔ اس پر نیٹیزنز نے نپور کو ٹرول کیا۔ آئرہ جو اب مسز شیکھرے بن چکی ہیں، نے ان ٹرولرز پر طنز کیا ہے۔
شادی کے بعد آئرہ نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی پہلی سیلفی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی شادی کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں نپور اسپورٹ ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آئرہ نے نپور کی دوڑتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرکے انہوں نے نپور کو ٹرول کرنے والوں کی کلاس لگائی ہے۔ آئرہ نے کہا، “وہ گھوڑے پر نہیں آیا۔ وہ شادی کے مقام پر دوڑ کر آیا اور میں نے سڑکوں پر اس کے پیار بھرے پوسٹر لگائے تھے۔”
عامر کے داماد اور آئرہ کے شوہر نوپور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے فٹنس ٹرینر ہیں۔ وہ عامر خان کے فٹنس ٹرینر بھی رہ چکے ہیں۔ آئرہ اور نوپور کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ مئی میں ان کی منگنی ہوئی۔