تاثیر،۳۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 30 جنوری (:وزیراعظم نریندر مودی کا بہاردورہ ایک بارپھرملتوی ہو گیا ہے۔ وزیراعظم مودی 4 فروری کو بہار ا?نے والے تھے۔ وزیر اعظم بیتیا میں کئی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔ اس کے ساتھ انہیں بیتیا لوک سبھا حلقہ میں ایک جلسہ عام بھی کرنا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر وزیر اعظم کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پروگرام کے بارے میں مغربی چمپارن سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجے جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سگولی، بیتیا میں 6500 کروڑ روپے کے انڈین ا?ئل پروجیکٹ کا افتتاح کرنے والے تھے۔ پروجیکٹ کے آغاز کے بعد وہ بیتیا کے رمنا میدان میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کرنے والے تھے۔ اس کے لیے بہار بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے لے کر مقامی کارکنان نے تیاری شروع کر دی تھی لیکن اب ان کا 4 فروری کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا بہار دورہ جنوری کے مہینے میں ہی تیسری بار ملتوی کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے وزیر اعظم 13 جنوری کو بہار کے بیتیا آنے والے تھے۔ پھر یہ پروگرام 27 جنوری کو ایودھیا میں رام للا پران پرتیشٹھا تقریب کے بعد طے تھا۔ اس کے بعد 4 فروری کو نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب یہ تاریخ بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

