وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر نیشنل ڈولفن ریسرچ سینٹر کا معائنہ کیا، تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

تاثیر،۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 9 جنوری: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار حکومت کے ذریعہ زیر تعمیر نیشنل ڈولفن ریسرچ سینٹرکا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری مسٹر کمار روی نے وزیر اعلیٰ کو تعمیراتی کام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ کی سکریٹری بندنا پریسی نے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اجی پلس ٹواسٹرکچر میں لائبریری، سیمینار اور اکیڈمک ہال کے ساتھ مختلف لیبارٹریز ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ نے نئے نیشنل ڈولفن ریسرچ سنٹر کے تحت تعمیر کئے جانے والے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورافسران کو ہدایت دی کہ وہ نئے نیشنل ڈولفن ریسرچ سنٹر کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈولفن ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے پیچھے یہ تصور ہے کہ ایک ہی چھت کے نیچے ہندوستان کے قومی ا?بی جانور گنگا ڈالفن سے متعلق تمام قسم کی تحقیق کی جا سکے اور ان کا تحفظ کیا جا سکے۔ جدید ترین سہولیات سے ا?راستہ یہ تحقیقی ادارہ ہندوستان کے قومی جانور گنگا ڈالفن کے لیے ایک بڑا تحقیقی مرکز بنے گا جو ماحولیاتی نقطہ نظر سے بھی بہترین ہوگا۔اس تحقیقی مرکز کے دریائے گنگا کے قریب ہونے کی وجہ سے ڈولفن کے رویے کا مطالعہ کیا جا سکے گا۔ نیشنل ڈولفن ریسرچ سینٹر کی تعمیر کا کام ا?خری مراحل میں ہے۔ جب یہ سینٹر چلنا شروع ہو گا تو یہ گنگا ڈالفن کے تحفظ اور مطالعہ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
معائنے کے دوران، خزانہ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ کی سکریٹری بندنا پریسی، عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری اور ڈویڑنل کمشنر کمار روی، وزیر اعلیٰ کے اور ایس ڈی گوپال سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ایس ایس پی راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔