وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر کے سولاپور میں ملک کے سب سے بڑے مزدور ہاؤسنگ پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا

تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سولاپور، 19 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو صبح پونے گیارہ بجے مہاراشٹر کے سولاپور میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔اس کے ساتھ ہی سولاپور کے کمبھاری میں غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لیے بنائے گئے مکانات کا بھی افتتاح کیا۔ یہ مزدوروں کے لیے ملک کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے۔ اس موقع پر گورنر رمیش بیس، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، اجیت پوار، وزیر تعلیم چندرکانت پاٹل اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لیے ہاؤسنگ پروجیکٹ 350 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں کل 834 عمارتیں اور 30ہزار فلیٹس ہیں۔ یہ ملک کی سب سے بڑی لیبر کالونی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے 9 جنوری 2019 کو اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تقریباً پانچ سال کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اس پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کر دیا۔
مہاراشٹر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی کرناٹک اور تمل ناڈو کے دورے پر گئے ۔ انہوں نے بنگلورو، کرناٹک میں بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر کا افتتاح کیا اور بوئنگ سوکنیا پروگرام کا آغاز کیا۔ شام 6 بجے، وزیر اعظم تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔