تاثیر،۲۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بہار حکومت کے درج فہرست ذات قبائل کی بہبود کے وزیر شری رتنیش سدا نے روہتاس ڈسٹرکٹ سرکٹ ہاؤس پہنچ کر جنتا دل یونائیٹڈ کے ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد روہتاس ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ 24 تاریخ کو منعقد ہونے والے پروگرام میں جنتا دل یونائیٹڈ کی شرکت کے بارے میں بات کی ۔ جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر اجئے کمار کشواہا، جنتا دل یو کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نرمل کمار کشواہا، اسلم انصاری، الکھ نرنجن، رام پرویش رام، اوشا پٹیل، سنگیتا سنگھ، دھننجے پٹیل، راجیش سونکر، ڈومن رام، ارون سونی اور ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں دل یونائیٹڈ کے کارکنان سمیت کئی لوگ شامل ہوئے ۔ وزیر جناب رتنیش سدا جنتا دل یونائیٹڈ کے ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد سہسرام آڈیٹوریم ہال پہنچے جہاں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تمام مذاہب، جاٹوں و دیگر کئی ذات طبقات کے لوگوں کے لئے کام کیا، انہوں نے کہا کہ جب سے نتیش کمار نے بہار میں اقتدار سنبھالا ہے بہار مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے، انہوں نے بہار میں ذات پات کی مردم شماری کراکر ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے اور تمام برادریوں کے لوگوں کو برابر کی شراکت دینے کا فیصلہ کیا ہے، چاہے وہ ملازمت میں ہوں یا ملازمت میں نہ ہوں، جو وقت آنے پر سماج کے ان طبقات کے لئے مفاہمت کا سنگ ثابت ہو گا جو اب تک اقتدار میں شرکت سے دور تھے، نوکریوں میں ان کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، وزیر بہار حکومت نے آگے کہا کہ وزیر اعلٰی کے 24 تاریخ کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر انہیں مضبوط کرنے کا کام کرنا ہے ۔ بہار حکومت کے درج فہرست ذات قبائل بہبود کے وزیر شری رتنیش سدا کے پروگرام میں جنتا دل یونائیٹڈ روہتاس کے ڈاکٹر نرمل سنگھ کشواہا، اجئے سنگھ کشواہا، پرمیلا سنگھ، سنگیتا سنگھ، راجیش سونکر، الکھ نرنجن، اسلم انصاری، بنارسی پٹیل، اوشا پٹیل، ڈومارام، رام پرویش، راجا سنگھ، راجپوت سنگھ، راجیش سنگھ، سورج پاسی، نکھل جئے سنگھ، راج سونی، پرمود چوبے، ابھیشیک پٹیل، منا کشواہا، ارون سونی، راجندر رام و دیگر سیکڑوں موجود تھے ۔