تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 18 جنوری :کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا جمعرات کو پانچویں دن آسام کے شیو ساگر ضلع پہنچی۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے الزام لگایا کہ گاندھی خاندان ملک کا سب سے کرپٹ خاندان ہے۔ بوفورس کی دلالی سے لے کر بھوپال گیس سانحہ کے ملزمان کے مفرور ہونے تک، گاندھی خاندان نے بدعنوانی کے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد ڈاکٹر سرما نے صحافیوں سے کہا کہ وہ (راہل گاندھی) ڈپلیکیٹ ٹائٹل کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ ان کا اپنا لقب گاندھی نہیں ہے۔ اگر کوئی ڈپلیکیٹ لائسنس لے کر گھومتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا لیکن ایسے ڈپلیکیٹ ٹائٹل والے شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا سے متعلق سوال پر ڈاکٹر سرما نے کہا کہ یہ یاترا نیائے یاترا نہیں ہے، یہ میاں یاترا ہے۔ جہاں جہاں میاں آبادی ہو گی ان کے پروگراموں میں ہجوم نظر آئے گا۔