وزیر اعلیٰ نے بکسر کے بابا برہمیشور استھان مندر کے ترقیاتی کام کیفیز-1 کا افتتاح کیا

تاثیر،۲۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 27 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بکسر ضلع کے تحت بابا برہمیشور استھان مندر کمپلیکس میں ترقیاتی کام کے فیز -1 کا افتتاح کیا۔ ترقیاتی کام فیز -2 کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیر اعلیٰ نے بابا برہمیشور استھان مندر میں پوجا کرتے ہوئے ریاست کی خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔وزیر اعلیٰ نے مندر کا دورہ کیا اور مندراحاطے کے ساتھ واقع تالاب کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 9 کروڑ 58 لاکھ روپے کی لاگت سے بابا برہمیشور استھان مندر احاطے کے ترقیاتی اور خوبصورتی کے کام کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ اس میں مندر احاطے کے چاروں طرف باو?نڈری کی گئی ہے اور مندر کمپلیکس کے قریب 5 ایکڑ پر واقع قدیم تالاب کی تزئین کاری کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پبلک بیت ا لخلا اور چینج روم کی تزئین کاری کی گئی ہے اور مندر میں داخلے کے لیے استقبالیہ گیٹ بنایا گیا ہے۔ ان کاموں کے مکمل ہونے سے بابا برہمیشور استھان مندر میں ا?نے والے عقیدت مندوں کو کافی سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ا?ج افتتاحی پروگرام کے ساتھ ہی بابا برہمیشور استھان مندر کے دوسرے مرحلے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس پر 2 کروڑ 17 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عقیدت مندوں کے بہت زیادہ ہجوم کے پیش نظر اس اسکیم کے تحت شمال اور جنوب کی سمت میں مزید دو گیٹوں کی تعمیر، بیوٹیفکیشن کا کام ، مغربی سمت سیچہار دیوا ری کی تعمیر ، برقی کاری اور لائٹنگ وغیرہ کا کام کیا جا رہا ہے۔ نتیش نے کہا کہ ان کاموں کی تکمیل سے مندر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور عقیدت مندوں کو کافی سہولت ملے گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے بابا برہمیشورناتھ مندر کا تحفہ پیش کرکے ان کو اعزازسے نوازا۔