وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دیر رات اجین میں سردی سے کانپ رہے لوگوں کو تقسیم کئے کمبل

تاثیر،۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 7 جنوری :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ہفتہ کی دیر رات اجین پہنچے۔ انہوں نے رات کو شہر کا دورہ کیا اور فٹ پاتھوں پر ا?رام کرنے والے شہریوں میں کمبل تقسیم کئے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ہفتہ کی دیر رات چامنڈا چوراہے پر سردی میں کانپتے بزرگوں میں کمبل تقسیم کئے۔ اس کے بعد دیواس گیٹ بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد جب انہوں نے وہاں موجود مسافروں کو سردی میں کانپتے دیکھا تو ان سے بات کی اور ان میں کمبل تقسیم کئے۔ قابل ذکر ہے کہ راجدھانی بھوپال میں کچھ دن پہلے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شہر کے مختلف حصوں میں نائٹ شیلٹرز اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے والے غریب لوگوں سے ملاقات کی تھی اور ان میں کمبل تقسیم کیے تھے۔ ایسے شہریوں کو سردی سے بچانے کے لیے انتظامیہ کو ضروری تعاون کی ہدایات بھی دی گئیں۔