تاثیر،۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پورنیہ،05؍جنوری (پی آر)طلباء یونین ممبر کم نمائندہ پورنیہ یونیور سیٹی ، راجد طلبہ محمد بسمل نے جمعہ کو معزز وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر سے ملاقات کر پورنیہ یونیور سیٹی کے تحت مختلف کالجوں کے مسائل سے واقف کر ایا۔بسمل نے عرضداشت سونپ کر معزز وزیر تعلیم سے کہا کہ سیمانچل تعلیمی اعتبار سے پسماندہ علاقہ ہے ایسے میں ہزاروں طلباء/طالبات کا یو جی اور پی جی میں کم سیٹ ہونے کی وجہ کر داخلہ نہیں ہو پاتا ہے ایسے میں یو جی اور پی جی کی سیٹوں کو بڑھایا جائے ۔
یوجی اور پی جی کی فیس میں تین گنا کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، جس سے غریب طلباء کو پڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ طلباء کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فیس میں اضافہ میں تخفیف کر نے کا مطالبہ رکھا گیا۔ وہیں بسمل نے وزیر اعلی ٰکنیا اتھان منصوبہ کے تحت طلباء/طالبات کیلئے اسکالر شپ فارم بھر نے کی تاریخ میں توسیع کرنے ، پورنیہ کالج کے طلباء و طالبات کیلئے ہاسٹل ، ایم ایل آریہ کالج میں پی جی کی پڑھائی شروع کروانا اور سبھی کالجوں میں ہاسٹل کی سہولت مہیا کرانے کے مطالبات رکھے گئے ۔
پورنیہ یونیور سیٹی کے تحت زیادہ تر کالجوں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ کر کالجوں میں طلباء/طالبات کی حاضری پر اثر پڑ رہا ہے ۔
ایسے میں سبھی کالجوں میں پروفیسروں،اور ملازمین کی تقرری کی جائے ۔ پورنیہ ضلع میں اقلیتی طلباء کیلئے ہاسٹل کی سہولت مہیا کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

