وزیر داخلہ امت شاہ کا تین روزہ شمال مشرقی دورہ آج سے

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 18 جنوری : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا تین روزہ شمال مشرقی دورہ آج (جمعرات) سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دورے کے دوران وہ آسام اور میگھالیہ میں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
وزیر داخلہ شیلانگ اسٹیٹ کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے شمال مشرقی کونسل کے 71 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ نارتھ ایسٹ اسپیس ایپلی کیشن سنٹر کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر داخلہ تیج پور میں منعقد ہونے والے سشتر سیما بل کے 61 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ گوہاٹی میں 2551 آسام پولیس کمانڈو کی پریڈ کا بھی معائنہ کریں گے۔ وہ گوہاٹی کے پان بازار میں نئے تعمیر شدہ برہم پترا ریور فرنٹ پارک کا بھی افتتاح کریں گے۔
اس دوران وزیر داخلہ شریمنت شنکر دیو کلاشیتر میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام کے دوران لچیت برفوکن پر لکھی گئی کتاب کا اجرا کریں گے۔