تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
*دانشوران نے یُوا شکتی سنگٹھن کی اِس انوکھی و تاریخی قدم کو اچھی شروعات بتاکر حوصلہ افزائی کی
ارریہ (اسرار عادل عالیاوی) 18 جنوری/ ٹاؤن ہال ارریہ میں صحافیوں کی عزت و تکریم اور اعزاز پر گزشتہ روز دوپہر دو بجے یوا شکتی شنگٹھن کی جانب سے خصوصی تقریب کا بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ آر جے ڈی یوا کے میڈیا پربھاری اور یوا شکتی سنگٹھن کے صدر جناب محتسم اختر صاحب اس پروگرام کے کنوینر رہے اِس موقع پر پروگرام میں جرنلسٹ پرویز عالم ، عبد الغنی ، جسیم الدین ، سابق ایم پی جناب سرفراز عالم وغیرہم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے اس شعبہ سے جڑے احباب سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی مسائل کو بر سر اقتدار حکومت اور عوام کے سامنے لانے کا کام کرتے ہیں۔ سیاسی، غیر سیاسی، مذہبی اور دیگر تنظیموں کے مطالبات و بیانات کو روبہ عمل لانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں لیکن یہ نہایت افسوس کے ساتھ کہا جاتا ہے کہ اس شعبہ سے جڑے احباب کے مسائل کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا اور نہ ہی حکومت اس شعبہ سے جڑے احباب کی خاطر خواہ ضرورتوں کو پورا کرنے کا کام کرتی ہے۔لیکن وہیں پر صحافیوں کی ہمت افزائی نہ کرنا، ان کے کام کی ستائش نہ کرنا، ان کی رہبری نہ کرنا صحافت کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا ہم میں سے ہر شخص کو خصوصاً سہولیات پر زور دینا چاہیے۔ ارریہ ضلع کے پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا سے جڑے تمام جرنلسٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تین درجن سے زائد پتر کاروں و صحافیوں کو سّمانت کیا بھی کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر تبریز ہاشمی، ایم اے سونو، کستوری سرکار ویسٹ بنگال، علاءالدین خان۔ وغیرہم نے اچھی پردرشن کی۔ اس پروگرام میں جناب محتشم اختر ، جناب شفیع الہدیٰ ، جناب شاداب عالم ، جناب شیو نارائن یادو سمیت ضلع کے بڑے بڑے سیاسی لیڈران و دانشوران کی ایک کثیر تعداد موجود رہے۔

