تاثیر،۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 7 جنوری:راجدھانی پٹنہ کے پٹنہ سٹی میں ایک بس اچانک سڑک کے بیچوں بیچ پلٹ گئی۔ اگم کنواں تھانہ علاقے میں زیرو مائل کے قریب پیش ا?نے والے حادثے کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔ بس کے اندر بیٹھے لوگوں میں چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔ مقامی لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ لوگوں نے بس کے شیشے توڑ کر لوگوں کو باہر نکالا۔ اس دوران سڑک پر جام لگ گئی۔ دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور اور مسافر بھی بری طرح زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اورکنڈکٹر کو علاج کے لیے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ بس سڑک کے بیچوں بیچ الٹنے سے جام ہوگیا۔ پولیس نے کرین منگوائی اور بس کو ایک طرف کھینچ لیا۔ جس کے بعد ا?مدورفت بحال ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ بس بیریا بس اسٹینڈ سے موتیہاری کے لیے کھلی تھی۔ پٹنہ سے مظفر پور کے راستے موتیہاری جا رہی تھی۔ زیرو مائل کے قریب ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ بس سڑک کے بیچوں بیچ پلٹ گئی۔ حادثے میں سبھی محفوظ ہیں۔ مقامی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

