پٹنہ میں نقلی شراب بنانے والی فیکٹری کا انکشاف ، پولیس نے دو اسمگلروں کو کیا گرفتار

تاثیر،۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، یکم جنوری: راجدھانی پٹنہ سے متصل پالی گنج سب ڈویزن کے رانی تالاب تھانہ کی پولیس کو غیر قانونی شراب کے خلاف ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رانی تالاب تھانہ کے سیدآبادگاوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کا سراغ لگایا۔نقلی شراب بنانے والی فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے موقع سے شراب کے دو تاجروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ نقلی شراب کی کثیر کھیپ بھی ضبط کی گئی ہے۔
اس پورے معاملے پر رانی تالاب تھانہ انچارج درگیش کمار گہلوت نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سیدآباد کے پوکھر کے قریب راجو گوپ نقلی شراب بنا رہا ہے۔ نئے سال کو منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اطلاع کے بعد سینئر پولیس افسر کی ہدایت کے مطابق پولیس کی ٹیم سیدآباد گائوں میں چھاپہ ماری کرنے پہنچی۔ جہاں چھاپہ ماری کے دوران دو نوجوان بھاگ رہے تھے۔ جسے پولیس نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔ دونوں نوجوانوں کی شناخت نربھیے کمار اور نندن کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال پولیس دونوں گرفتار نوجوانوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں گرفتار نوجوانوں کے کہنے پر پولیس نے کثیر مقدار میں نقلی شراب اور شراب بنانے کا سامان ضبط کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ بہار میں شراب بندی قانون نافذ ہے اور شراب بندی کے سلسلے میں پولیس پوری طرح سے سخت ہے۔