تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چائلڈ لیبر سماج پر ایک گہرا اور بدنما داغ ہے:- یوگیندر کمار
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) چائلڈ لیبر کی روک تھام اور اس کےخاتمہ، محفوظ بچپن اور محفوظ ہندوستان،پرضلع سطح کا عوامی مکالمے کا پروگرام “جاگرن کلیان بھارتی فاربس گنج، کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن، ڈسٹرکٹ لیگل سرویس من اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی کے مشترکہ زیرِ اہتمام جوگبنی کے ایک پرائیویٹ اسکول میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر چکرپانی ہمانشو، چئرمین، ریاستی چائلڈ لیبر کمیشن، پٹنہ، نے پورے ارریہ سمیت تمام نو بلاکوں میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے سرکاری تنظیم اور سماج کے درمیان تال میل کے بارے میں بات کی۔ آپ نے مزید کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق غریب بچوں کو بھی پرائیویٹ اور نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جاتی ہے، جاگرن کلیان بھارتی کمسنی کی شادی , چائلڈ لیبر اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی اسکول میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کا داخلہ مفت ہونے پر پہل کی جائے گی۔ چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لئے عوامی آگاہی مہم چلانے پر خصوصی زور دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، ارریہ نے کہا کہ ہمارا محکمہ چائلڈ میرج، چائلڈ لیبر اور بچوں کے جنسی استحصال سے آزادی کے لئے بہت حساس ہے۔ بچے ہر ممکن صورتحال میں تیار رہیں۔ سینئر سماجی کارکن اور سی سی ایچ ٹی کے ریاستی کنوینر مسٹر یوگیندر کمار گوتم نے کہا کہ چائلڈ لیبر سماج پر ایک گہرا داغ ہے، جو سماجی ترقی کی سمت میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔اس موقع پر جاگرن کلیان بھارتی کے صدر مسٹر سنجے نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے اپنے ملک ہندوستان کو کمسنی کی شادی، چائلڈ لیبر اور بچوں کے جنسی استحصال سے پاک کرنے کی مہم کے تحت کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کی جانے والی تعمیری کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں اضافی سب ڈویژنل آفیسر فاربس گنج، رنجیت کمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نتیش کمار پاٹھک، لیبر سپرنٹنڈنٹ جگرناتھ پاسوان، ایگزیکٹو، میونسپل کونسل، جوگبنی کے ادے کرشنا یادو، اسسٹنٹ کمانڈنٹ شری درگیش کمار پانڈے، بلاک ایجوکیشن آفیسر سوریہ پرساد یادو، لیبر چینج آفیسر امر کمار رائے، امر جیوتی، امت کشیپ، راجیش کمار، ممتا کماری، سی ڈی پی او فاربس گنج نہاں نین، جن تعمیر مرکز کے راکیش کمار سنگھ، پنکج کمار جھا، ایس عالم، دیپک کمار پاسوان، سچن کمار یادو، سونو کمار، رویندر کمار منڈل، سنتوش کمار رام، راجو جھا، روی داس، پائل، روی ساہ، ڈی این وسواس نے عوامی مکالمے پروگرام سے خطاب کیا۔ جاگرن کلیان بھارتی فاربس گنج نے لیبر ریسورس ڈپارٹمنٹ، ارریہ کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر کے ئیے کٹس دے کر کل 15 بچہ مزدوروں کو اعزاز سے نوازا۔اس کے ساتھ ہی ارریہ پولس نے تین دن میں تین لڑکیوں کو آزاد کر کے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ اس موقع پرکواری تھانہ کے صدر سربراہ روشن کمار اعزاز سے نوازے گئے۔ اس پروگرام میں شریک بچوں نے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ چائلڈ لیبر کمیشن کے چیئرمین نے ارریہ ضلع کو بچوں کی شادی، چائلڈ لیبر، چائلڈ سیکس سے پاک کرنے کے لئے موجود تمام لوگوں کو حلف دلایا۔ علی ممبر، جاگرن کلیان بھارتی کے سرگرم ممبر محمد علی نے تمام مہمانوں اور حاضرین مجلسی کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا۔

