تاثیر،۱۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رائے پور، 10 جنوری : چھتیس گڑھ ڈرائیورز فیڈریشن کی کال پر 65 ہزار سے زیادہ بس-ٹرک ڈرائیورز بدھ سے دوبارہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں۔ چھتیس گڑھ ہائی وے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی اس تحریک کی حمایت کی ہے۔ سبھی ڈرائیور صبح سے ہی رائے پور کے تیلیباندھا علاقے میں جمع ہوئے ۔
ڈرائیور تنظیم کے ریاستی صدر پریتم سین کے مطابق حکومت نے ہم سے نہیں ٹرانسپورٹرز سے بات کی، اس لیے ہٹ اینڈ رن قانون واپس لیا جانا چاہیے ۔ چھتیس گڑھ ڈرائیورز ایسوسی ایشن نے تمام ڈرائیور ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں اپنے مالک کے گھر یا دفتر میں کھڑی کرکے بحفاظت اپنے گھر آجائیں۔ یہ کالا قانون حکومت کے ذریعہ واپس نہیں لیاگیا ہے اور نہ ہی ہمیں تحریری طور پر دیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ جب تک ہمیں تحریری طور پر نہیں دیں گے، تب تک اسٹیئرنگ چھوڑو تحریک جاری رہے گی اور جو بھائی گاڑی چلاتے ہیں ،اگر راستے میں کوئی بات ہو تی ہے توراستے میں کوئی بات ہونے پر وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ اگر کوئی بات ہوتی ہے تو آل انڈیا ڈرائیورز ایسوسی ایشن کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔
پریتم سین نے بتایا کہ حال ہی میں 28 ریاستوں کی ڈرائیور یونینیں دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کے لیے آئی تھیں، اس وقت فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر حکومت نے اپنا قانون واپس نہیں لیا تو 10 جنوری سے سبھی غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جائیں گے۔