تاثیر،۱۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام) 10 جنوری:- جے ڈی یو میڈیکل سیل کے ریاستی نائب صدر ساجد مشتاق نے سنگھواڑہ بلاک کے کٹاسا پنچایت میں چل رہے منصوبوں میں بے ضابطگی کی شکایت ضلع کلکٹر دربھنگہ سمیت متعلقہ افسران سے کی ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق کارروائی کے لئے ڈی ایم کو درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کٹاسا پنچایت کے وارڈ نمبر11 میں محلہ والوں کے گھر سے باہر نکلنے والے راستے پر ہی نالے کی تعمیر کرائی جارہی ہے۔ محلے کے لوگوں نے اس میں بے ضابطگی کی شکایت کی ہے۔ اس میں بغیر نوٹس بورڈ کے کام کرنا، پانی کو باہر نکالنے کا انتظام نہ کرنا، کچا میٹیریل صحیح سے استعمال نہیں کرنا اور سرکاری پیسے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ گاؤں والوں نے اس سے متعلق کارروائی کیلئے ڈی ڈی سی کو بھی درخواست دی ہے۔ اس کے علاوہ افسران کو درخواست دینے کے بعد بھی مذکورہ پنچایت میں اب تک اسٹریٹ لائٹ نہیں لگائی گئی ہے۔ بی ڈی او امریندر پنڈت نے کہا کہ جانچ کرکے مکمل کارروائی کی جائے گی۔

