تاثیر،۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج 1 جنوری(محمد محیط حسن رضا)
حج بیداری مہم کے سیمانچال دورے کے تحت جامعہ محمود المدارس کشن گنج میں الحاج عبد الحق کی علماء کرام حضرات کے ساتھ خصوصی نشست و پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے پریس بیان میں مطلع کیا کہ حج 2024کے لئے پورے ریاست بہار میں چلائی جا رہی حج بیداری مہم کے تحت سیما انچل کے مختلف اضلاع کے دورے پر نکلے بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مؤرخہ 31.12.23کو کشن گنج ضلع میں جامعہ محمود المدارس میں ضلع کے تمام دینی ملّی اداروں کے ذمّہ دار علماء کرام حضرات, ائمہ مساجد حضرات, ضلع کے ذمّہ دار حضرات, دانشورانِ اور دیگر سماجی خدمات گار حضرات کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ علماء کرام حضرات معاونت اور کوششوں سے ہی تمام صاحب استطاعت حضرات تک حج کا پیغام پہنچا یا جا سکتا ہے, مجھے پوری امید ہے کہ آپ کی کاوشوں سے انشاء اللہ اس کے بہتر نتائج سامنے آئینگے جو ہم سب لوگوں کیلئے دارین اور کامیابی کا ذریعہ بن سکتے ہیں, انہوں نے کہا وقت بہت کم ہے حج درخواست پر کرنے کی مقررہ آخری تاریخ 15جنوری ہے, ان آخری پندرہ دنوں میں آپ حضرات کی معاونت سے زیادہ سے زیادہ صاحب استطاعت حضرات کو حج جیسی عظیم سعادت کے لئے تیار کرنا ہے اور حج کے پیغام کو عام کرنا ہے, مفتی محمد عبیداللہ قاسمی خطیب جمعہ ریاستی حج کمیٹی حج بھون پٹنہ نے اپنے مختصر خطاب میں فرمایا:”اللہ کاگھر مکہ میں ہے اورسب سے پہلاگھرہے جس کے طواف کاحکم قرآن مجید میں دیاگیاہے۔اس گھر کے اوپراآسمان میں ایک اور گھرہے جس کاطواف روزانہ سترہزارفرشتے کرتے ہیں مگر باربار وہ طواف نہیں کرسکتے لیکن حاجیوں کے نصیب کاکیابوچھناجتنی بارچاہیں وہ طواف کرسکتے ہیں یقینا یہ خوش نصیبی کی انتہاء ہے اس سعادت کے حصول کےلئے تمام صاحبِ استطاعت حضرات سے اپیل ہے کہ حج 2024کے لیے 15جنوری سے پہلے ہی رجسٹریشن کاعمل مکمل کرالیں۔ نشست میں موجود تمام شرکاء نے یقین دلایا کہ اِن شاء اللہ کشن گنج ضلع کے تمام صاحب استطاعت حضرات تک حج کے پیغام کو آج اور ابھی سے بھر پور کوشش کی جائےگی تاکہ کشن گنج ضلع کے عازمینِ حج کی تعداد بہار کے دوسرے اضلاع سے زیادہ ہو, اِس سے قبل جامعہ محمود المدارس کے مہتمم قاری مشکور نے گلدستہ اور شال سے بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق کا استقبال کیا۔

