تاثیر،۱۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج 10 جنوری(محمد محیط حسن رضا ) کشن گنج کا ممتاز تعلیمی ادارہ رحمانی پبلک اسکول میں ایک اہم تعلیمی نششت کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد مبشر پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی اور صدر مجلس مسٹر عابد فاروقی ارریہ تشریف لائے اور طلبہ کے درمیان ڈاکٹر خالد مبشر نے بہت ہی قیمتی باتیں کیں ،تعلیم کا مقصد مطالعہ کائنات عرفانی خودی اور انسان دوستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران تعلیم کبھی کسی ایسے میدان یا موضوع کا انتخاب نہ کرنا جس میں آپ کی دلچسپی نہ ہو بلکہ اس موضوع کا انتخاب کرنا جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ پڑھنے کے دوران مہارت پیدا کریں خواہ وہ سبجیکٹ کوئی بھی کیوں نہ ہو کسی سبجیکٹ کو کم سمجھا اور اسے کم اہمیت دینا یہ سرا سر نادانی ہے دنیا مہارت کی قدر کرتی ہے کہ آپ کس سبجیکٹ میں ماہر ہیں اگر عام طالبعلم ہیں تو مہارت کسی میں نہیں رکھتے ہیں تو افسوس کی بات ہے دوران گفتگو انہوں نے محنت پر زور دیا جبکہ صدر مجلس مسٹر عابد فاروقی نے تزکہ نفس ظاہر و باطن کی اصلاح پر زور دیا اور انہوں نے کہا کہ اللہ سے تعلق بچپن سے ہی پیدا کیا جائے۔ پروگرام کا اغاز اسکول کے ایک طالب علم سعد قمر کی تلاوت سے ہوا اور استقبالیہ کلمات فاروق سر نے پیش کیا اور پھر مہمان خصوصی نے خطاب کیا ۔ عابد صاحب نے بھی بچوں سے گفتگو کی اور کلمات تشکر اسکول کے پرنسپل مسٹر سہیل اختر ندوی نے کی پروگرام میں اسکول کے اساتذہ میں معین سر, سرفراز سر ,فاروق سر, اسلام سر, اذاد سر, پنکی میم, نازیہمیم, سمرن میم ,صوفیہ میم وغیرہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔