تاثیر،۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا ٨/ جنوری (محمد نعیم) کولکاتا میں بین الاقوامی کتب میلہ ١٨/ جنوری سے سالٹ لیک سٹی میں واقع سنٹرل پارک کے احاطے میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ جو 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ کتاب میلے کا افتتاح ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں ہوگی۔ اس کے علاوہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلکس ایلس سی ایم جی بھی موجود ہوں گے۔ ہندوستان میں برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر ایلیسن بیرٹ ایم بی ای، مصنف وانی باسو و دیگر شامل ہوں گے۔ اس کی جانکاری گلڈ کے جنرل سکریٹری سدھا نشو شیکھر ڈے، صدر تردیو کمار چٹو پادھیائے نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ مسٹر گلڈ کے مطابق اس سال کے کتاب میلے میں تقریباً ایک ہزار اسٹالز ہوں گے، جن میں چھوٹے میگزین، چھوٹی اور بڑی اشاعتی پبلیشر شامل ہوں گے۔ کتاب میلے میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے کل 9 دروازے ہوں گے۔ ان میں سے ایک گیٹ لندن ٹاور برج کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ CESC کی مدد سے، کتاب میلے میں ایک اینڈرائیڈ ایپ ہے۔ اس کتاب میلے میں تقریباً بیس ممالک براہ راست اور مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ اس میں ایک کوئز پروگرام بھی ہوں گے، جہاں ہر روز کامیاب ہونے والے 15 خوش نصیبوں کو میلے سے کتابیں خریدنے کے لیئے 1000 روپے، یعنی کل 15 ہزار روپے کے تحائف کوپن ملے گا۔ میلے میں ایک QR کوڈ ہے، جسے میلے کا ڈیجیٹل نقشہ اور شرکاء کی فہرست حاصل کرنے کے لیے آسانی سے اسکین کیا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اضافی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ مزید برآں کولکتہ لٹریچر فیسٹیول 26 سے 28 جنوری 2024 تک منعقد ہوگا۔