کوڈرما میں ای -رکشہ اور گاڑی میں تصادم، ایک جاں بحق، چار زخمی

تاثیر،۲ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کوڈرما، 2 جنوری : کوڈرما تھانہ کے تحت ہولی فیملی اسپتال کے قریب تلئیہ سے کوڈرما کی طرف آنے والے ایک ای -رکشہ کو پیر کی رات نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اس میں ای -رکشہ پر سفر کرنے والے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی پرنا نگر کے رہائشی سمیت کمار پانڈے (26) نے بتایا کہ ہولی فیملی اسپتال کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ای -رکشہ کو زور سے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے ای- رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں سمیت کمار پانڈے، ان کے بھائی امت کمار پانڈے اور سوجیت کمار کے علاوہ ای- رکشہ ڈرائیور شمشیر عالم زخمی ہو گئے۔ جبکہ جلوہ آباد کے رہنے والے مسافر امتیاز احمد کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ زخمیوں کو صدر اسپتال کوڈرما میں طبی امداد دی جارہی ہے۔