کیرالہ میں بائیں بازو اور کانگریس دو پارٹیاں لیکن جرائم، بدعنوانی اور کمیشن ساتھ مل کر کرتے ہیں: شیوراج

تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 19 جنوری :مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ان دنوں کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ جمعہ کو یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کیرالہ حکومت کو جم کر نشانہ بنایا۔ سابق وزیر اعلیٰ شیوراج نے کہا کہ بائیں بازو اور کانگریس دونوں مل کر جرم، کمیشن اور بدعنوانی کرتے ہیں۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کیرالہ میں دو پارٹیاں ہیں بائیں بازو اور کانگریس، لیکن دونوں مل کر جرم، بدعنوانی اور کمیشن کرتے ہیں۔ کیرالہ میں کشتی اور دہلی میں دوستی ان کے دوہرے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ جب یو ڈی ایف کی حکومت ا?تی ہے تو شمسی گھوٹالے جیسے کئی گھوٹالے سامنے ا?تے ہیں۔ ایل ڈی ایف کی حکومت ا?تی ہے تو سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہوتی ہے۔
کرپشن کے معاملے میں چور چور موسیرے بھائی ہیں۔ دونوں حکومتیں جمہوریت کو کچلنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ایک طرف کانگریس رام مندر میں بھگوان شری رام کے پران پرتشٹھا کے پروگرام کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔ دوسری طرف سبری مالا میں افراتفری کی ذمہ دار ایل ڈی ایف حکومت ہے۔ یہ دونوں مل کر کیرالہ کو لوٹنے کا کام کر رہے ہیں۔ سی ایم پر عوام کیسے بھروسہ کرے جس کا سی ایم اسمگلنگ میں ملوث ہو۔ ابھی ابھی جو گھوٹالہ سامنے ا?یا ہے وہ حیران کن ہے۔ وزیر اعلیٰ اپنے خاندان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنی بیٹی کی کمپنی کو پیچھے سے فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں عوام ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف دونوں کو سبق سکھائیں گے۔ مودی جی کی قیادت میں بی جے پی کیرالہ میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کیرالہ دیوتاوں کا اپنا ملک ہے۔ یہاں بہت ہریالی ہے، لوگ بہت اچھے ہیں۔ میں مدھیہ پردیش کے بچوں کا ماموں اور بہنوں کا بھائی ہوں تو میں کیرالہ کے بچوں کا ماما اور بہنوں کا بھائی بھی ہوں۔