تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 19 جنوری: مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسی بھی پروگرام میں قومی پرچم کی بے حرمتی نہ کی جائے۔وزارت داخلہ نے جمعہ کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک سرکلر جاری کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اہم قومی، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کے موقع پر عوام کے ذریعہ استعمال ہونے والے کاغذ سے بنے جھنڈوں کو پھینکا نہ جائے۔
وزارت داخلہ نے ریاستوں سے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد پرچم کے وقار کے مطابق جھنڈوں کو پرائیویٹ طور پر ٹھکانے لگایا جائے، تاکہ پرچم کا وقار متاثر نہ ہو۔
وزارت داخلہ نے ریاستوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ لوگ یوم جمہوریہ کے پروگرام کے بعد کاغذ وغیرہ کے جھنڈے زمین پر نہ پھینکیں، اس کے لیے ریاستی حکومت کو بیداری مہم چلانی چاہیے۔

