تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف5 جنوری(محمد دانش) نالندہ ضلع ہیڈ کواٹر کے وندنہ سنیما واقع یو کو بینک بہار شریف کا 82 واں یوم تاسیس تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر چیف برانچ منیجر،ڈپٹی برانچ منیجر سمیت بینک کے تمام ملازمین نے کیک کاٹ کر بینک کے یوم تاسیس کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو کیک کھلا کر مبارکباد دی۔اس موقع پر چیف برانچ منیجر رستم آزاد نے کہا کہ یوکو بینک بہار شریف میں صارفین کے اکاؤنٹ آسانی سے کھولے جا رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی حکومت ہند سے متعلق اسکیموں کا فائدہ بھی صارفین کو دیا جارہا ہے اور صارفین کو نیٹ بینکنگ سمیت تمام بینکنگ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر بینک کے صارفین بشمول چیف برانچ منیجر رستم آزاد، ڈپٹی برانچ منیجر سوارن بھارتی،اسسٹنٹ منیجر کمار گوتم، وجے کمار، چندن کمار، سبودھ کانت اور وشال کمار موجود تھے۔

