اردو کلچرل بیریٹیج فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہوا طالبات تقریری مقابلہ اور مشاعرہ

تاثیر،۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        حیدرآباد ( تاثیر نیوز سروس ) اردو کلچرل بیریٹیج فاونڈیشن کے زیر اہتمام طالبات کے لئے برجستہ تقریری مقابلہ اور مشاعرہ کا انعقاد و اہتمام گولکنڈہ ڈگری کالج براۓ نسوان میں ہوا ۔ اس مقابلہ کی نگرانی ڈاکٹر عابد معیز صاحب قبلہ نے فرمائی اور جناب عبدالقدوس صاحب لکچرر حسینی علم گرلز کالج، محمد انور الدین صاحب گولکنڈہ گرلز ڈگری کالج، پروفیسر مسعود احمد صاحب و آرکٹیکٹ عبدالرحمن سلیم شکاگو امریکہ نے مقابلے میں شریک طالبات میں انعامات و اکرامات متذکرہ حضرات کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے، اسکے فورا بعد مشاعرہ کا آغاز ہوا جسکی صدارت آرکٹیکٹ عبدالرحمن سليم صاحب نے کی ۔ اس کامیاب ترین مشاعرے میں زعیم زومره، پروفیسر نسیم احمد، ڈاکٹر نسیم زیدی، اطیب اعجاز، سید نوید جعفری، شکیل ظہیر آبادی، لطیف الدین لطیف ، پروفیسر انورالدین اور صدر مشاعرہ آرکٹیکٹ اے آر سلیم صاحب نے اپنا کلام پیش کیا اور سامعین و طالبات سے داد تحسین وصول کئے ۔ اس کامیاب مشاعرے کی نظامت کے فرائض ممتاز شاعر اطیب اعجاز صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیا اور داعئ محفل آرکٹکٹ عبدالرحمن سلیم کے شکریہ پر یہ کامیاب ترین محفل اپنے اختتام کو پہنچی ۔