بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کے اہل خانہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

تاثیر،۱۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 فروری: جننائک اور بہار کے آنجہانی سوشلسٹ لیڈر کرپوری ٹھاکر کے اہل خانہ نے پیر کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم مودی نے خود میٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی۔ کرپوری جی سماج کے پسماندہ اور محروم طبقات کے مسیحا رہے ہیں، جن کی زندگی اور نظریات ہم وطنوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری کو صدر جمہوریہ نے بہار کے سابق وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ کرپوری ٹھاکر ایک ہندوستانی مجاہدآزادی ، استاد، سیاست دان اور دوسرے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاست بہار کے دو بار وزیر اعلیٰ رہے۔ ان کی مقبولیت کی وجہ سے انہیں “عوامی لیڈر” کہا جاتا ہے۔