بہار اسمبلی میں نتیش حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ، حمایت میں ملے 129 ووٹ

تاثیر،۱۲فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 12 فروری :بہار اسمبلی میں پیر کے روز نتیش حکومت نے فلور ٹیسٹ پاس کر لیا۔ اپوزیشن نے ووٹنگ سے قبل ہی واک ا?و?ٹ کیا تھا۔ حکمراں جماعت کے مطالبے پر ووٹنگ کرائی گئی۔ اس کی حمایت میں 129 ووٹ ملے۔ مخالفت میں ایک ووٹ بھی نہیں پڑا۔نتیش کمار کی حکومت کے اعتماد کے ووٹ پر ووٹنگ سے قبل اپوزیشن نے ایوان کا بائیکاٹ کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کی درخواست پر نائب صدر مہیشور ہزاری نے ایم ایل اے کے حق میں کھڑے ہونے کو کہا اور ان کی گنتی کروائی۔ حکومت کی حمایت میں 129 ووٹ ڈالے گئے۔ا سپیکر کو ہٹانے کے وقت حکومت کے حق میں صرف 125 ووٹ پڑے۔ اعتماد کے ووٹ پر ووٹنگ کے دوران حکومت کے حق میں مزید چار ووٹ آئے۔اس بحث سے قبل بہار اسمبلی میں نتیش کمار کی جانب سے پیش کردہ اعتماد کے ووٹ پر بحث کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں اعتماد کا ووٹ کی تجویز پیش کی ، جس پر مختلف جماعتوں کے قائدین نے اپنی رائے دی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ جب ا?ر جے ڈی کو وزارت تعلیم دی گئی تو وہ غلطیاں کرنے لگے۔ یہ لوگ پیسے کمانے لگے اور جب مجھے اس کا علم ہوا تو وہ الگ ہوگئے۔ اب ہم ہر چیز کی چھان بین کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی اسپیکر کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 125 ایم ایل اے نے نتیش کمار کے حق میں اور 112 نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔