تاثیر،۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ،7فروری:کرنال: بے روزگاری کے مسئلہ پر وزیر اعلیٰ منوہر لال کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے جا رہے عآپ لیڈروں اور کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گھیراؤ کرنے جا رہے عام آدمی پارٹی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اس لاٹھی چارج میں عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈر زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ عآپ کے ریاستی صدر سشیل گپتا، سینئر نائب صدر انوراگ ڈھنڈا اور دیگر پارٹی لیڈر جو اس محاصرے میں شامل تھے وہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پارٹی بے روزگاری کے مسئلہ پر اس محاصرے کا پروگرام منعقد کر رہی تھی۔ بے روزگار نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی گئی۔ اس سے قبل سینئر نائب صدر انوراگ ڈھانڈا نے پارٹی پر کرنال میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونے والے مظاہرے کو روکنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اے اے پی کارکنوں اور لیڈروں کو پولیس کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔