تاثیر،۹فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 9 فروری :محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے کروڑوں کی ٹیکس چوری کے سلسلے میں جمعہ کے روزدوسرے روز بھی آ وٹ سورسنگ کمپنی ارمیلا انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ یہ چھاپہ ماری پٹنہ میں دس مقامات اور دہلی میں دو مقامات پر ہوئی ہے۔یہ چھاپہ پٹنہ میں ارمیلا انٹر نیشنل پرائیو ٹ لمیٹڈکمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اویناش کمار کے خواجہ پورہ کالونی میں واقع رہائش گاہ اور پا ٹلی پترا علاقہ میں کی گئی ہے۔ جہاں سے ٹیم نے 35 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی برا?مد کی ہے ، جس کی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ جمعہ کے روز ٹیم اس کمپنی کے دو دیگر ڈائریکٹروں کے گھروں اور ان سے جڑے مقامات کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات ملے ہیں۔ اس میں سرکاری ملازمین کی عارضی بحالی سے متعلق دستاویزات بھی ہیں۔ اویناش کمار کے علاوہ کمپنی کے دو دیگر ڈائریکٹر جیوتی کماری اور سدھیر کمار سنگھ ہیں۔ا?ٹھ سال پرانی اس کمپنی اور اس کے ڈائریکٹر سے متعلق کئی اور کمپنیاں ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے تمام مقامات پر دفاتر پر چھاپہ ماری کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی کئی ٹیمیں دو دن پہلے سے چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔ پٹنہ کے پاٹلی پترا انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع کمپنی کے دفتر اور خواجے پورہ محلہ میں کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اویناش کمار کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

