آج ہم ڈبلیو پی ایل سیزن 2 کے آغاز کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں : جے شاہ

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 23 فروری : ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کا دوسرا ایڈیشن آج سے بنگلورو میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور رنر اپ دہلی کیپٹلز کے درمیان تصادم کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔لیگ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے جمعہ کو ٹوئٹر پر لکھا ، ” آج ہم ویمنز پریمیئر لیگ سیزن 2 کے آغاز کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں ، اس لیے میں شکر گزار ہوں، ہمارا وژن زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ اس کا مقصد خواتین کی ایک بڑی کرکٹ لیگ قائم کرنا تھا ، اور میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس وڑن کو حقیقت بنانے میں تعاون کیا۔انہوں نے مزید کہا ’آپ کے غیر متزلزل عزم اور جوش نے حقیقی معنوں میںڈبلیو پی ایل کو صرف ایک لیگ سے کہیں زیادہ بنا دیا ہے۔ یہ کرکٹ کے جوہر اور صحبت کا جشن بن گیا ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں کھلاڑی باہمی محبت میں پروان چڑھتے ہیں ، جہاں میدان میں ان کی مہارتیں میدان سے باہر ان کی موج مستی میں آڑے نہیں آتا۔ ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں ٹاٹا ڈبلیو پی ایل کرکٹ کا کیونڈوم ۔
25 روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں پانچ ٹیموں کے درمیان 22 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سیزن میں بنگلورو اور نئی دہلی میں میچز کھیلے جائیں گے ، لیگ کے فارمیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے کے راؤنڈ میں دوسرے چار سے دو دو بار کھیلے گی اور فاتح فائنل میں جائے گا۔دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ایلیمینیٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جیتنے والی ٹیم 17 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔