تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ایک کے بعد ایک فلاپ فلمیں دینے والی کنگنا رناوت ایک بار پھر آر مادھون کے ساتھ فلم کریں گی۔ سپرہٹ فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر نظر آئے گی۔ کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مادھون کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کی ہے۔ انہوں نے اس سیلفی کے ساتھ کیپشن لکھا ہے۔ کنگنا نے کہا، میں اپنے پسندیدہ آر مادھون کے ساتھ ایک اور زبردست اسکرپٹ کے ساتھ واپس آ گئی ہوں۔
کنگنا نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ کیا شاندار ٹیم ہے۔ اس کہانی پر نیٹیزنز نے کنگنا کو ٹرول کرنے کی کوشش کی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’کنگنا رناوت اب مادھون کا کریئر تباہ کر دیں گی، مادھاون جی، کنگنا سے فاصلہ رکھیں، ورنہ وہ آپ کا کریئر بھی برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی‘۔
اس سے پہلے کنگنا آر. مادھون کے ساتھ ’’تنو ویڈز منو‘‘ اور پھر اس کا سیکوئل ’’تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘ میں کام کیا۔ فی الحال کنگنا اپنی آنے والی فلم “ایمرجنسی” کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کنگنا اس سیاسی ڈرامہ فلم میں اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں کنگنا کے ساتھ شریاس تلپڑے، انوپم کھیر، مہیما چودھری اور پپل جیکر بھی نظر آئیں گے۔

