آمتا میں پنچایت سمیتی کا ثقافتی پروگرام

تاثیر،۱۳فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ ١٣/ فروری (محمد نعیم) آمتا کے بلاک نمبر ایک اور پنچایت سمیتی کے زیر اہتمام مغربی بنگال حکومت کے پسماندہ طبقے کی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن کے تعلق سے ایک شاندار فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز صبح 10:30 بجے پرچم کشائی کے ساتھ ہوا، اس کے بعد ریاستی ترانہ اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ تقریب کا افتتاح رکن اسمبلی ڈاکٹر نرمل ماجھی کے ہاتھوں انجام پایا، جبکہ شام کا ثقافتی پروگرام 6:30 بجے افتتاحی موسیقی کے ساتھ ہوا۔ علاوہ ازیں کشتی رانی کا مقابلہ ہوا، جس میں بردوان کی خواتین ٹیم اول نمبر حاصل کرنے پر کامیاب ہوئیں اور دوسرے نمبر پر مرشد آباد کے مردوں نے حاصل کیا۔ اس تقریب کے موقع پر آمتا کے رکن اسمبلی سوکانتو پال، ہوڑہ ضلع پریشد کے اسسٹنٹ صدر اجئے بھٹاچاریہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر (ترقی) اظہر ضیا، سب ڈویژنل کمشنر مانس کمار منڈل و دیگر شامل تھے۔