اتراکھنڈ: کوہیما-ناگالینڈ کے اساتذہ اور طلباء نے آپریشن سدبھاونا پروجیکٹ کے تحت گورنر سے ملاقات کی

تاثیر،۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دہرادون، 07 فروری:اترا کھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمت سنگھ (سونی) سے گورنر ہاؤس میں راشٹریہ ایکتا یاترا پر آئے کوہیما-ناگالینڈ کے طلباء نے بدھ کو ملاقات کی۔ کوہیما-ناگالینڈ کے 4 اساتذہ کے ساتھ 20 طلباء “آپریشن سدبھاونا پروجیکٹ” کے تحت راشٹریہ ایکتا یاترا میں حصہ لے رہے ہیں۔ 13ویں بٹالین آسام رائفلز زیر اہتمام آئے یہ طلبا دہرا دون واقع مختلف اداروں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ بچوں کے لیے اس سفر کا مقصد انھیں مختلف مقامات کی ثقافت، ترقی، تکنیکی اور معاشی ترقی کا براہ راست تجربہ فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی انھیں علم حاصل کرنے اور کیریئر کے مواقع کے لیے انھیں قریب سے جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔گورنر نے تمام بچوں سے بات چیت کی اور انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سفر کے دوران انہیں بہت سی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی جو ان کے مستقبل میں کارآمد ثابت ہوں گی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے طلباء کو قومی اتحاد کی تحریک دی اور انہیں قومی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سفر کسی کو بہتر ملازمت اور کیریئر حاصل کرنے اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دے گا۔گورنر نے طلباء کو ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔ انہوں نے شمال مشرق میں خدمات انجام دیتے ہوئے بچوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے۔ انہوں نے آسام رائفلز کی کوششوں کو سراہا۔ اس یاترا میں 13ویں بٹالین آسام رائفلز کے ٹیم لیڈر میجر رمن پنوار اور طلباء موجود تھے۔