تاثیر،۱۰فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 10 فروری : احمد نگر ضلع کے کوپرگاوں کے ڈھوٹر گاوں کے قریب کل رات ایک کنٹینر اور کار کے درمیان تصادم میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوپرگاوں دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کوپرگاوں پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر سندیپ کولی کے مطابق، جالنا ضلع کا رہنے والا راہل راج بھوج جمعہ کی رات احمد نگر ضلع میں واقع شرڈی کی طرف کار سے جا رہا تھا۔ اچانک اس کی کار کوپرگاوں کے ڈھوٹر گاوں کے قریب سڑک پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں راہل راج بھوج، امیش اوگلے، بھاوصاحب پیتھین کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔

