تاثیر،۲۱فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
: اقراء گلوبل اسکول شریف کالونی پٹنہ کے طلبا و طالبات کے درمیان مسابقہ قرأت و خطابت کا پروگرام کرا یا گیا۔اقرأ گلوبل اسکول کا مقصد اپنے طلبہ و طالبات کو اس طرح تیار کرناہے کہ اپنے مافی الضمیر کو عوام کے سامنے عمدہ انداز میں بیان کرسکے ،اور کوشش کرتاہے کہ بچے کو قرآن اس انداز میں سکھائیں کہ قر آن کاحق کماحقہ ادا کرسکیں اسی مناسبت سے اسکول میں مسابقہ قرأت کا پروگرام رکھاگیا جس میں بچے قر آن کی تلاوت شہر پٹنہ کے بڑے قاریوں کے سامنے عمدہ انداز میں کی جسے سن کر سارے لوگ بہت متاثر ہوئے ۔ مسابقہ قرأت میں مہمان خصوصی بحیثیت جج مولانا ثنا ء اللہ صاحب امام و خطیب پیر بہور مسجد۔قاری جاوید اقبال مدرسہ قرا ۃ القرآن اور مولانا محمد میکائیل صاحب استاذ مدرسہ اسلامیہ شمش الہدی موجود تھے ۔قرات مقابلہ میں گروپ A سے حارث احتشام گروپ B سے کشف حیدر گروپ C سے زائر عرفات اور گروپ D شعبہ حفظ سے سالک نذیر نے پہلا مقام حاصل کیا۔مسابقہ خطابت کا پروگرام,” ” بہارا ردو اکیڈمی پٹنہ کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا۔ یہ پروگرام اردو اور انگریزی دونوں زبانوں پر مشتمل تھا ساتھ ہی دونوں زبانوں میں شریک ہونے والے طلبا و طالبات کوچار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ اردو کے گروپ A سے عیان حسن، گروپ B سے عافیہ جاوید، گروپ C سے فضا یاسمین اور گروپ D سے حمزہ رشید شعبہ حفظ نے اول مقام حاصل کیا۔ جبکہ انگلش کے گروپ A سے ضہیب اشرفی، گروپ B سے عائشہ فاطمہ ، گروپ C سے فضا یاسمین اور گروپ D سے مریم احمد نے اول مقام حاصل کیا۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے ڈائریکٹر سیدمحمد احمد نے کی ، اردو اور قرأت مقابلہ کی نظامت کے فرائض زینب خورشید اور رمشا علی خان درجہ نہم نے کی ،جبکہ انگلش مقابلہ کی نظامت حمزہ صلاح الدین اور زوجان آفتاب نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ پروگرام کا آغاز فائق انور نے کلام اللہ کی تلاوت سے کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر نیر اقبال آئی ایس آفیسر ڈائریکٹر مائنس ڈیپارٹمنٹ حکومت بہار، ا س پروگرام سے انتہائی متاثر ہوئے۔ انہوں نے اپنے تاثراتی کلمات میں کہا کہ بچوں کا جوش و جذبہ جس قدر نظر آیا وہ توقع سے بہت ہی بالاتر ہے،اس پروگرام کے تئیں بچے انتہائی پرجوش نظر آئے اور بچوں کے انداز بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقرأ گلوبل اسکول کے انتظامیہ اور اساتذہ کے محنت کا نتیجہ ہے کہ بچوں نے اتنے بڑے مجمع میں اپنے مافی الضمیر کو واضح انداز میں بیان کیا اور کہا اپنے بچوں کا داخلہ قر أ گلوبل اسکول ،شریف کالونی میں کرائیں جہاں دنیا وآخرت دونوں سنور جائے، اور سامعین نے ان کی محنت وکاوش اور لگن کو خوب سراہا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہونے والوں میں نورتھ انڈیا میںاسلامی اسکول کے بانی جناب محبوب عالم صاحب۔ ابراہیم نامی انگلش لٹریچر لٹرا ویلی اسکول، علی اکبر فاؤنڈر فونیٹک انسٹی ٹیوٹ، یعقوب اشرفی ڈائریکٹر آکسفیم کوچنگ، حکیم انیس سلفی امام جامع مسجد میر شکار ٹولی، ڈاکٹر عبدالباسط حمیدی ایچ او ڈی شعبہ اردو پٹنہ ا ومنس کالج کے نام شامل ہیں۔ سارے مہمانوں نے بچوں کے پروگرام کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے انداز بیان نے ہمیں پانچ گھنٹہ بیٹھنے پر مجبور کردیا ان کے علاوہ طلبا وطابات کے گارجین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی اور اس پروگرام کے تئیں سبھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سب اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے محنتوں کا نتیجہ ہے چھوٹے چھوٹے بچے اتنے مجمع کے سامنے اپنے مافی الضمیر کو ادا کر رہے ہیں اس وقت جملہ اساتذہ پروگرام میں شامل رہے آخر میں اسکول انتظامیہ سارے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب بچوں کو سرٹیفکٹ اور مڈل دے کر حوصلہ افزائی کی اور نیک دعاؤں سے نوازا۔

