امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈر ہلاک

تاثیر،۸فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بغداد،08فروری :عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں کتائب حزب اللہ کا سینئر کمانڈر ہلاک ہوگیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک حزب اللّٰہ کا کمانڈر امریکی فورسز پر حالیہ حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔امریکی فوج نے مارے گئے کمانڈر کا نام نہیں بتایا، جبکہ کہا گیا ہے کہ حملے میں کسی شہری کی ہلاکت کے اشارے نہیں ملے۔سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے جو ہماری افواج کے لیے خطرہ ہیں۔دوسری جانب خبر رساں ادارے نے سیکیورٹی فورسز کے ذرائع سے بتایا کہ حملے میں حزب اللہ کا کمانڈر ابو باقر السعدی مارا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر کو مشرقی بغداد میں ایک گاڑی پر ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد ہلاک ہوئے۔