ایم پی روڈی کا سیوا واہن عوام کے لیے کارآمد ثابت ہو رہا ہے

تاثیر،۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
ایم پی راجیو پرتاپ روڈی کے ذریعہ مختلف منصوبوں کے رجسٹریشن کے لیے سیوا واہن چلایا جا رہا ہے۔شہری علاقہ میں دو مقامات پر مذکورہ واہن پہنچنے پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔پہلا کیمپ کچہری اسٹیشن مندر احاطہ میں وارڈ کونسلر سشیل سنگھ کی نگرانی میں اور دوسرا کیمپ صاحب گنج بٹن باڑی میں وارڈ کونسلر پپو چوہان کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔کیمپوں کا افتتاح کرتے ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹر سی این گپتا نے کہا کہ سارن ایم پی روڈی عوامی فلاح و بہبود اور لوگوں کی صحت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ان کے تعاون اور کوششوں سے ہی ضلع میں تمام بڑی اسکیمیں چل رہی ہیں۔سابق ڈپٹی میئر امرتانجلی سونی نے کہا کہ ایم پی کی کوششوں سے ضلع میں پہلی بار گیس پائپ لائن کے ذریعے گھروں میں ایل پی جی کی سپلائی شروع ہوئی ہے۔ایل جے پی کے ضلع صدر دیپک سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی کا آیوشمان کارڈ غریبوں کے لیے لائف لائن ثابت ہو رہا ہے۔روڈی جی کی طرف سے پورے لوک سبھا میں سیوا واہن کے ذریعے مفت رجسٹریشن کروانا ایک قابل ستائش کام ہے۔ضلع جنرل سکریٹری دھرمیندر کمار ساہ نے لوگوں کو وشوکرما اسکیم کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔پروگرام کی نظامت بی جے پی کے چیف ترجمان دھرمیندر سنگھ چوہان نے کی۔اس موقع پر ستیش کمار،پوتول سریواستو،سشما سونی،کونسلر نمائندہ سلطان،سونی دیوی،گڈو سنگھ،روہت سنگھ،کونسلر پرہلاد رام،سشیل کمار سنگھ،سنجے پرساد،شمبھو بیتھا وغیرہ موجود تھے۔دونوں کیمپوں میں کل 277 آیوشمان،206 وشوکرما اور 395 گیس پائپ لائنیں رجسٹر کی گئیں۔