تاثیر،۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بسفی مدھوبنی محمد سالم آزاد
بہار سکھ ایکتا منچ کی کال پر نیوجیت اساتذہ نے بسفی بلاک ہیڈ کوارٹر واقع بی آر سی بھون کے احاطے میں محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ لیٹر کو جلا کر احتجاج کیا۔اس کی قیادت یونین کے کنوینر محمد صابر حسین نے کی۔ ضلعی نائب صدر نور عالم نے کہا کہ بہار حکومت کے محکمہ تعلیم کی طرف سے اختیار کئے گئے آمرانہ رویہ کے خلاف احتجاجی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ جس کی روشنی میں پیر کو تمام بلاک میں بہار اسپیشل ٹیچر مینول اور محکمہ جاتی کمیٹی کی سفارشات کو جلا کر احتجاج کا اظہار کیا گیا۔ سنگھ کے ارکان نے بتایا کہ دس فروری کو ضلع ہیڈکوارٹر میں ایک بہت بڑا مشعل جلوس نکالا جائے گا۔ جبکہ 13 فروری کو پٹنہ میں پٹھن پاٹھن روک کر اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ جس میں لاکھوں اساتذہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کریں گے۔ڈاکٹر وجے چندر گھوش بیکاش ٹھاکر، منوج کمار منڈل جی سابق کوڈینیڑ سی آرسی سی، راجیو کمار جھا، ناگیشور کنور، دنیش یادو، راجیو کمار جھا، محمد فیاض، ستیانارائن ٹھاکر، دیونارائن چودھری، محمد پنٹو، ونود کمار،محمد اویس انصاری، جمیل انوار، فردوس انجم،عشرت پیامی،اودئے چندر یادو، ماسٹر اقبال، ماسٹر افروز، محمد علی،ودیانند صافی موقع پر موجود تھے۔صفی، سنیل کمار، وشواناتھ رائے، سودی لال یادو، محمد نور اللہ برکت، ویبھا کماری، رانی کماری، کویتا کماری اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی

