بہار اسٹیٹ کھیل آتھوریٹی و ضلع انتظامیہ کی جانب سے کھو ٍ کھو اور بیٹمنٹن کھلاڑیوں کا اسکیل ٹیسٹ لیا گیا

تاثیر،۸فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم) محکمہ کھیل بہار سرکار  ضلع  انتظامیہ بھاگلپور  اور بہار اسٹٹ کھیل اتھورٹی پٹنہ کے ذریعہ بھاگلپور میں منظور غیر رہائشی ٹرینگ کھو کھو اور بیٹمنٹن  میں  نامزدگی کے لئے سنڈس کمپاٶنڈ میں خواہشمند کھلاڑیوں کا سلیکشن ٹرائل منقد کیا گیا .جس میں کھلاڑیوں کا بیٹری ٹیسٹ  جس کے تحت شٹل رن بال تھرو 800 میٹر دوڑ 60 میٹر دوڑ وغیرہ منعقد کیا گیا اور اسکیل ٹیسٹ لیا  گیا .کھیل میں 135 کھلاڑیوں نے حصہ لیا . کھلاڑیوں کا سلیکشن بیٹری ٹیسٹ میں حاصل و متعلق کھیل ودیہ میں اسکیل ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جانا ہے اس ٹرائل میں کھلاڑیوں کا مختلف جسمانی اور صلاحیت کی جانچ پون کمار سنگھ محمد نصر عالم نیرج کمار رائے میتھیلش کمار جینت راج سنگھ مینل کشور رجنیش کمار بکرم کمار مانس کمار راجا کمار ستیش کمار چندر عامر خان وغیرہ کے ذریعہ کیا گیا .ٹرائل کے ذریعہ چین ٹرائل کے ذریعہ کھو کھو اور بیٹمنٹن دونوں کھیل مقابلہ میں کل 30 لڑکے اور لڑکیوں کا سیلکسن کی لسٹ محکمہ کھیل کو روانہ کی جائے گی اور محکمہ سے ٹرینگ سنٹر کی شروعات کی تاریخ طے ہونے پر ٹرینگ سنٹر شروع کیا جائے گا محکمہ کے ذریعہ ٹرینر بحال کئے جائیں گے .اس منصوبہ کی شروعات ہونے سے کھو کھو اور بیٹمنٹن کے کھلاڑیوں کو اپنے اپنے کھیل کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم ہوگا مزکورہ باتوں کی جانکاری ضلع کھیل آفیسر جئے نارائن کمار نے دی ہے .