بہار کی قومی ہینڈ بال ٹیم میں شامل سارن کی پانچ بیٹیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا

تاثیر،۸فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
بہار نے 45 ویں جونیئر گرلز نیشنل ہینڈ بال مقابلے میں رنر اپ بن کر چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔بہار کی 18 رکنی ٹیم میں شامل سارن کی پانچ بیٹیوں کے چاندی کے تمغے ملنے کے بعد کھلاڑیوں اور کھیل سے محبت کرنے والوں میں جوش و خروش ہے۔ہینڈ بال فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام گزشتہ 27 سے 31 جنوری تک سنت جلیشور اکیڈمی بنیا پور میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں بہار کی ٹیم کی کپتان سارن کی ندھی کماری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین گول کیپر کا خطاب حاصل کیا۔بہار کی ٹیم میں شامل سارن کی ندھی کماری،مسکان کماری،ترپتی کماری اور پمی کماری سنت جلیشور اکیڈمی کی طالبات ہیں۔جبکہ شبانہ کماری ہائیر سیکنڈری اسکول مشرکھ کی طالبہ ہیں۔سارن کی بیٹیوں کی بہتر کارکردگی اور کامیابی پر ضلع ہینڈ بال کے چیف سرپرست ایم ایل سی سچیدانند رائے،صدر کرشنموہن سنگھ، چیئرمین ڈاکٹر ہریندر سنگھ،سکریٹری سنجے کمار سنگھ،سرپرست جتیندر سنگھ،انجینئر للت کمار سنگھ،راجیو رنجن،نائب صدر اجیت سنگھ،راکیش کمار سنگھ کے علاوہ رمیش کمار سنگھ،سنتوش سنگھ ماسٹر،ٹھاکر ونود سنگھ اپو،ستیندر تیواری،رتیش کمار سنگھ،ابھیشیک کمار،پرنس کمار اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔ضلع سکریٹری سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ تمغہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو ضلع ایسوسی ایشن کی طرف سے جلد ہی اعزاز سے نوازا جائے گا۔