بہار کے کیمور ضلع میں سڑک حادثے میں 9 مہلوکین کی ہوئی شناخت

تاثیر،۲۶فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 26 فروری:بہار کے کیمور ضلع کے موہنیا تھانہ علاقے میں این ایچ 2 واقع دیوکلی کے قریب اتوار کی رات حادثے میں نو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام نو افراد کی شناخت کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سہسرام سے وارانسی کی طرف جا رہی اسکارپیو موہنیا جیسے ہی این ایچ 2 کے قریب دیوکلی گاو?ں پہنچی تو ایک بائک سوار سے تصادم ہوگیا۔ اس کے بعد اسکارپیو بے قابو ہوگئی اور ڈیوائیڈر عبور کرکے دوسری جانب چلی گئی جہاں سامنے سے ا?رہی کنٹینر سے اس کی زوردار ٹکر ہوگئی جس کے باعث اسکارپیو سوار اور موٹر سائیکل سمیت کل 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد این ایچ 2 پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے بھبھوا صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔
موہنیا ایس ڈی پی او دلیپ کمار نے بتایا کہ اسکارپیوسہسرام سے آرہی تھی اور موہنیا کے راستے اتر پردیش کی طرف جارہی تھی۔تبھی اسکارپیو بائک سوار کو بچانے کے چکر میں باک کو ٹکر مارٹے ہوئے ڈیوائیڈ کے پار چلی گئی اورجہاں ادھر سے آرے کنٹینر میں دونوں کے درمیان زوردار تصادم ہوگیا۔ جہاں اسکارپیو میں سوار کل ا?ٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں موٹر سائیکل سوار کی بھی موت گئی ہے۔سڑک حادثے کے متوفیوں میں سمرن سریواستو ولد رام بہادر سریواستو ،کھانا کھنڈیو پور، نئی بستی، کاشی گاو?ں، کانپور نگر، اتر پردیش، 23 سالہ ا?نچل ولد شیوکمار تیواری، ہنومان نگر ، چیمبر تلک نگر، ممبئی، مہاراشٹر، 32سالہ پرکاش رائے ولد سبھاش رائے، کمہریا، تھانہ مفصل ،ضلع بکسر،60سالہ ددھیوال سنگھ ولد ہردیو سنگھ، دیوکلی، موہنیا ، کیمور،35سالہ بھوجپوری گلوکار چھوٹو پانڈے ولد وجے شنکر پانڈے ،گھیو ریا تھانہ اتاڑی ضلع بکسر، 16انو پانڈے علد دھننجے پانڈے ، گھیو ریا تھانہ اتاڑی ضلع بکسر، 45سالہ ششی پانڈے ولد آنجہانی جمنا پانڈے ،گھیو ریا تھانہ اتاڑی ضلع بکسر،40سالہ ستیہ پرکاش مشرا عرف بیراگی بابا ولد چندر دیو مشرا، ساکن کٹنی، گاؤں اٹاری، بکسر،17سالہ بجیش پانڈے ولد رام دھانی پانڈے ، ساکن گھیواریا تھانہ اتاڑھی ،ضلع بکسر ہے۔