بیٹیوں کے تعلیم مہم کے ساتھ اب بیٹوں کی تعلیم پر بھی توجہ دے حکومت: مکیش

تاثیر،۱۵فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ کے ساتھ حکومت کو اب بیٹوں کی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔یہ باتیں سابق قومی کھلاڑی مکیش کمار یادو عرف سونو نے شہر کے شیام چک پرائمری اسکول میں بینچوں کی تقسیم کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل بیٹیاں ہر معاملے میں بیٹوں سے آگے ہیں۔لڑکے پڑھائی میں پیچھے ہو رہے ہیں۔نوجوان سوشل میڈیا اور موبائل میں مصروف رہنے کی وجہ سے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔اس لیے حکومت کو اب بیٹا پڑھاؤ مہم چلانی چاہیے۔اپنے جڑواں بیٹوں کی سالگرہ کے موقع پر مسٹر یادو نے اسکول میں بچوں کو بیٹھنے کے لیے 5 جوڑے بینچ تحفے میں دیے۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اقرباء کی سالگرہ پر معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔اپنے قریبی اسکول کو مطلوبہ وسائل عطیہ کریں۔تاکہ بچے تعلیم حاصل کرکے ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ زمین کی کمی کے باعث کئی اسکولوں کو دوسرے اسکولوں میں ضم کر دیا گیا ہے۔اگر حکومت سڑکیں بنانے کے لیے کروڑوں کی زمین خرید سکتی ہے تو اسکول اور کھیل کے میدان بنانے کے لیے زمین کیوں نہیں خرید رہی؟جن سوراج کے بانی پرشانت کشور پر بھی حملہ کرتے ہوئے سونو نے کہا کہ وہ سماج میں تبدیلی کی بات کر رہے ہیں اور اپنے لگژری پدیاترا پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔آپ اسی پیسے سے بے زمین اسکولوں کے لیے زمین کیوں نہیں خرید رہے؟تاکہ ہر غریب کا بچہ تعلیم حاصل کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ مرحوم صحافی کے نام سے منسوب تنظیم گڈو رائے ودیالیہ اور سپورٹس گراؤنڈ فروغ کمیٹی کے بینر تلے تعلیم اور کھیلوں میں بہتری کے لیے مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔اسی کڑی میں شیام چک پرائمری اسکول کو بینچ عطا کئے گئے۔