تاثیر،۲۷فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،27 فروری :سپریم کورٹ نے تمل ناڈو بی جے پی کے سربراہ کے اناملائی کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس کی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ انامالائی کا تبصرہ بنیادی طور پر جرم نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے پیر کو سماعت کے دوران اپنے حکم میں یہ بات کہی۔جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کارروائی پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ پہلی نظر میں کوئی نفرت انگیز تقریر نہیں ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا اور ایڈوکیٹ جے سائی دیپک نے اناملائی کی طرف سے اپنے خیالات پیش کئے۔ سماعت کے دوران، بنچ نے شکایت کنندہ وی ??پیوش کو نوٹس جاری کیا، جس کی شکایت پر بی جے پی لیڈر کو سیلم کی مجسٹریٹ عدالت نے طلب کیا تھا۔تمل ناڈو بی جے پی کے سربراہ انامالائی نے دیوالی 2022 سے دو دن پہلے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا تھا۔ جس میں انامالائی نے کہا تھا کہ تہوار کے دوران پٹاخے پھوڑنے کے خلاف سپریم کورٹ میں قانونی چیلنج کے پیچھے ایک عیسائی این جی او کا ہاتھ ہے۔

