بی جے پی واشنگ مشین کے ساتھ ساتھ ڈسٹ بن بھی ہے: تیجسوی یادو

تاثیر،۲۴فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 23 فروری:بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اپنی جن وشواس یاترا کے دوران بکسر پہنچے۔ بکسر کے تاریخی قلعہ میدان میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی اور نتیش کمار پر شدید حملہ کیا۔ بے قابو ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ پہلے ہم کہتے تھے کہ بی جے پی واشنگ مشین ہے ، لیکن اب میں کہتا ہوں کہ یہ واشنگ مشین کے ساتھ ساتھ ڈسٹ بن بھی ہے۔ جتنے بھی لوگ ہیں ان کو اس میں لے کر شامل کر لیتی ہے۔ بہار میں روزگار کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا، جب میں نے نتیش کمار سے 10 لاکھ نوکریوں کے بارے میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ پیسہ کہاں سے ا?ئے گا؟ اپنے باپ کے یہاں سے لائے گا ، لیکن جب عظیم اتحاد کی حکومت بنی تو میں نے اسے پورا کیا اور لاکھوں لوگوں کو روزگار اور نوکری دی۔ میری ہی ح کومت نے کنٹریکٹ اساتذہ کو ریاستی ملازمین کا درجہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بہار اب نتیش کمار کے ساتھ نہیں چل رہا ہے۔ جن وشواس یاترا کے موقع پر عظیم اتحاد کے ایم ایل اے۔ ا?ر جے ڈی کے نو منتخب راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا موجود تھے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے تمام لوگوں سے 3 مارچ کو پٹنہ میں منعقد ہونے والی ریلی میں شرکت کی اپیل کی۔
وہیں آر جے ڈی کا دعویٰ ہے کہ اس بار نتیش کمار نے خود ہی عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی پہل کی۔ اس پر جے ڈی یو کے چیف ترجمان نیرج کمار نے تیجسوی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس ثبوت ہیں، 2017 میں لالو یادو نے کہا تھا کہ میں نے نتیش کو فون کرکے ساتھ ا?نے کو کہا تھا۔ اس بار لالو نے کہا کہ ہم اپنی زندگی کے چوتھے مرحلے (ا?خری مرحلے) میں ہیں۔ ہم اپنی زندگی میں اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس پر ہماری پارٹی نے واضح کیا کہ ہم خاندان پرستی کے خلاف ہیں۔